سینیٹرز کی کارکردگی پر پلڈاٹ کی رپورٹ

شائع 27 جون 2016 01:51pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پلڈاٹ نے سینیٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ گزشتہ پارلیمانی سال میں ایم کیوایم کے سینیٹرطاہرمشہدی بہترین کارکردگی کے باعث پہلے نمبرپررہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پنجاب سے سب سے کم کاردگی والے رکن رہے۔

پلڈاٹ کے مطابق گزشتہ پارلیمانی سال میں سینیٹرزنے اوسطاً اکتالیس فیصد کارکردگی دکھائی۔ ایم کیوایم کے سینیٹرطاہرمشہدی پچانوے فیصد کارکردگی کیساتھ پہلے نمبرپررہے۔ خواتین میں نمایاں کارکردگی پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو کی رہی۔

پنجاب کے سینیٹرزمیں اسحاق ڈارسب سے کم کاردگی والے رکن رہے۔ سب سے نمایاں کارکردگی والے سینیٹرزکا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاسوں میں ارکان کی حاضری کی شرح اکاون فیصد رہی۔