کراچی میں آج رات کو بارش ہونے کا امکان

اپ ڈیٹ 28 جون 2016 07:44am
کراچی میں سمندری ہوا منقطع ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہے گا - فائل فوٹو کراچی میں سمندری ہوا منقطع ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہے گا - فائل فوٹو

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوا منقطع ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہے گا،تاہم آج رات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، فاٹا اور  کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

اس سے پہلے کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی کوئی پیشگوئی صحیح ثابت نہیں ہوسکی، آج پھر پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں رات کو بارش کا امکان ہے،تاہم سمندری ہوا منقطع ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہے گا،زیریں سندھ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔