امجد صابری کےقاتلوں کے قریب پہنچ گئے،آئی جی سندھ
فائل فوٹوکراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ مغوی اویس شاہ کا موبائل آن کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے،یقین ہے کہ اویس شاہ کو اغواکاروں نے شہر میں رکھا ہوا ہے۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ اویس شاہ کا موبائل فون علاقہ غیر میں آن کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اویس شاہ کے موبائل فون آن کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، سیکیورٹی اداروں کو یقین ہے کہ اویس شاہ کو اغواکاروں نے شہر میں ہی رکھا ہوا ہے۔
اے ڈی خواجہ نے مزید بتایا کہ وہ امجد صابری کےقاتلوں کے قریب پہنچ گئے،ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہے ہے،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔