کراچی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، 2’دہشت گرد‘ہلاک

اپ ڈیٹ 28 جون 2016 07:34am
 ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا - فائل فوٹو ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز نے ایک ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2’دہشت گردوں ‘کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ،منگل کے روز خفیہ اطلاع پر رینجرز نے نادرن بائی پاس خیرآباد کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کی، رینجرز کے علاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور وہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے،لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 عظیم پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔