وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس

شائع 28 جون 2016 01:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وزیرا علیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد بھی شریک ہیں ۔اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اویس شاہ کی بازیابی اور امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کا معاملہ بھی زیر غور ہے جبکہ امن و امان سے متعلق اہم فیصلے بھی اجلاس میں متوقع ہیں۔سندھ حکومت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء اور معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

تاحال اویس شاہ کاکوئی سراغ نہیں لگایا جاسکاہے تاہم چند دن قبل اویس شاہ کا موبائی لنڈی کوتل میں دوبارہ آن کیا گیا تھا ،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال اویس شاہ کو شہر میں ہی رکھا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی اداروں کو گمراہ کرنا ہے ۔دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور بہت جلد ان کو گرفتار کرلیا جائیگا ۔