پرویز رشید سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے ملاقات کی۔ جس میں ذرائع ابلاغ اورثقافتی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید سے ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں ذرائع ابلاغ اورثقافتی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پرپرویزرشید نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبو ط ہونگے۔ عوامی رابطو ں کے فروغ میں میڈیا اہم کردارادا کر سکتا ہے۔ ہم آہنگی کے فروغ اورغلط فہمیوں کے ازالے میں بھی میڈیا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے میڈیا کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔