کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص اورٹھٹھہ میں آج مزید بارش کا امکان
اگلے چند گھنٹوں میں زیریں سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوگی - فائل فوٹواسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹے کے دوران زیریں سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوگی۔ آج شام یا رات میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل کی بارش سے موسم بہت بہتر ہوگیا۔گرمی کا زور ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،اگلے 36 گھنٹوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ان علاقوں میں دادو، جامشورو، مٹھی، تھرپارکر، سکھر اور شکارپور بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ 24 گھنٹوں میں قلات، مکران، نصیرآباد اور سبی میں مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں اچھی بارشیں ہوں گی،2 روز بعد ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقے مون سون کی بارش کی زد میں ہوں گے۔
رحیم یارخان، صادق آباد، راجن پوراور ڈی جی خان میں بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 36 گھنٹے خطہ پوٹھوہار کیلئے اہم ہیں جہاں بارش کے ساتھ تیزہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،کشمیر کے اکثرعلاقوں میں بھی بارش ہوگی،2 روز بعد سندھ اور بلوچستان میں بارش کا حالیہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔