کراچی:بارش سے314فیڈرزٹرپ، نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیا
بارش نے ہی کراچی الیکٹرک کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھول دی - فائل فوٹوکراچی :کراچی میں برسات نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا، آدھے گھنٹے کی برسات نے 314فیڈرز ٹرپ کر دیئے، شہر کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ، بعض علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
بتیس ملی میٹر بارش نے ہی کراچی الیکٹرک کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھول دی،عصرکے بعد محض 7 منٹ برسات ہوئی اور ایک چوتھائی شہر کی بجلی غائب ہو گئی، ابھی بجلی کی بحالی شروع بھی نہیں کی جا سکی تھی کہ افطار کے بعد ہونے والی آدھے گھنٹہ تیز بارش نے شہر کے 1400 میں سے 314فیڈرزٹرپ کر ڈالے ۔
کے الیکٹرک نے بحالی کے کام کا آغاز تو کردیا مگر اختتام تاحال نا ہو سکا اور نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا ، شاہ فیصل ، ملیر سمیت اولڈ سٹی ایریا کے بہت سے علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں ۔
بجلی کی عدم فراہمی کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کرنے والے دھابیجی ، پیپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز بھی بند ہو گئے اور شہر کا 90 فیصد حصہ پانی سے محروم ہو گیا، کئی علاقوں میں تار گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،بارش آج بھی برسے گی اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ ایک بار پھر کراچی کے شہری بگھتیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔