کوئٹہ میں فائرنگ سے شہید 4ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

اپ ڈیٹ 30 جون 2016 06:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے 4 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اچانک حملوں میں تیزی آ گئی،کوئٹہ کے علاقےزرغون آباد میں شرپسندوں نے فائرنگ کرکے ایف سے کے 4 جوانوں کو شہید کردیایہ اہلکار ڈبل روڈ کے قریب واقع  گیراج میں اپنی گاڑی ٹھیک کروارہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار4 دہشت گرد وہاں پہنچے اور فائرنگ کردی،فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ 2زخمی اہلکاروں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بعد ازاں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں وزیراعلٰی، آئی جی ایف سی اور آئی جی پی سمیت عسکری اور سول عہدیداروں نے شرک کی۔

شہید لانس نائیک عتیق الرحمان اور اول دراز کا تعلق کرک سے تھا، جبکہ سپاہی شریف کا تعلق تونسا سے تھا۔2 روز میں دہشتگردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے،گزشتہ روز بھی 4 اہلکاروں کو شہید کردیا گیا تھا،پے در پے ان خونی واقعات سے شہر میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔