کوئٹہ:ایف سی،حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 3’دہشت گرد‘ہلاک
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی اورحساس اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 ’دہشت گرد‘ہلاک ہوگئے۔
ایف سی ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کےعلاقے سریاب میں ایف سی اور احساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔
حساس اداروں کے اہلکاروں کو علاقے میں دیکھتے ہیں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق،ہلاک ہونے والے دہشت گرد ایف سی اور پولیس اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔