افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری

اپ ڈیٹ 30 جون 2016 06:10am
افغان مہاجرین مزید 6مہینے تک پاکستان میں رہ کر سکیں گے - فائل فوٹو افغان مہاجرین مزید 6مہینے تک پاکستان میں رہ کر سکیں گے - فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ افغانستان جانے والے مہاجرین کو 3 سال تک مفت گندم فراہم کی جائے گی۔

افغان مہاجرین مزید 6مہینے تک پاکستان میں رہ کر سکیں گے ۔ حکومت نے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے 31 دسمبر 2016تک مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منطوری دی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ اورافغان ڈویژن کو فوری طور پر افغان حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واپس جانے والے مہاجرین کو 3 سال کیلئے گندم پاکستان فراہم کرے گا جبکہ وزارت خارجہ اور وزارت سیفران  یو این ایچ سی آر سے مل کر افغان حکومت سے معاملات طے کریں گے۔