سندھ حکومت نےکراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا ملبہ وفاق پرڈال دیا

اپ ڈیٹ 30 جون 2016 08:32am
 کراچی میں سڑکوں پر پانی جمع ہونا سازش کا نتیجہ قرار - فائل فوٹو کراچی میں سڑکوں پر پانی جمع ہونا سازش کا نتیجہ قرار - فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ کا ملبہ وفاق پر ڈال دیا جبکہ کراچی میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کو سازش کا نتیجہ قرار دے دیا۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیوں نے تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اور مقامی سازش پر ڈال دی۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ بجلی کی فراہمی کی ذمہ داری وفاقی وزیرنے اٹھائی تھی لیکن یہ وزیرچھوٹے صوبے کی توہین کررہا ہے۔

مشیر اطلاعات سے جب سوال کیا گیا کہ اگر وفاق بجلی کا ذمہ دار ہے تو کراچی کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کا ذمہ دار کون ہےتو مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھروں میں پانی سندھ حکومت نے نہیں بھیجا۔

مولابخش چانڈیونے دعوٰی کیا کہ مسئلے کے پیچھے بھی سازش ہےانہوں نے کہا کہ بوریوں میں پتھر ڈال کرنالوں کو بند کیا جارہا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے سندھ حکومت کا دامن بچانے کی پوری کوشش کی تاہم آخر میں انہوں نے ذمہ داری نہ نبھانے کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کرلی ہے۔اعتراف کرتا ہوں کہ حکومت سندھ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل سالوں پر محیط ہیں، کراچی میں بادشاہی کرنے والوں سے کوئی نہیں پوچھتا، ان سے جان نکلتی ہے۔