کراچی میں رینجرز سے مقابلہ ،3’دہشت گرد‘ ہلاک
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد - فائل فوٹوکراچی :کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں 3’دہشت گرد ‘ ہلاک ہوگئے،مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے لیاری تغلق لین میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا،رینجرز کو دیکھتے ہی’دہشت گردوں ‘ نے فائرنگ شروع کردی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 ’دہشت گرد ‘مارے گئے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگسٹرز سے تھا اور تینوں دہشت گرد اغوا، ڈکیتی اور قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خان درویش،ارشد خان اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔