اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن،18 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 30 جون 2016 08:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

 اسلام آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے  سرچ آپریشن کیاگیا۔

 حکام کے مطابق ،سرچ آپریشن تھانہ کورال کے مختلف علاقوں میں کیا گیا اور دوران آپریشن 4 افغان باشندوں سمیت 18 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات، موٹر سائیکلز اور کرنسی برآمد کی گئی، ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ کورال منتقل کردیا گیا ہے۔