میگا کرپشن کیس:سہیل مجید اورطارق علی کامزید 14روزہ ریمانڈ
فائل فوٹوکوئٹہ:میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید اور سابق ایکسی این طارق علی مزید 14دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیئے گئے۔
احتساب عدالت کے جج عبدامجید خان ناصر کی عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار سہیل مجید شاہ، سابق ایکسی این طارق علی اور سابق اکاؤنٹ آفیسر ٹاون کمیٹی خالق آباد عدالت میں پیش ہوئے۔
https://youtu.be/hVDcA7icV40
ندیم اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 47 روز گزر جانے کے باجود نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔ندیم اقبال گردے کا مریض ہے جسے مسلسل علاج کی ضرورت ہے اسلئے جیل وارڈ منتقل کیا جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اس پر فیصلہ 4 جولائی تک محفوظ کرلیا جبکہ عدالت نے نیب حکام کی ملزمان کے ریمانڈ کے حوالے سے استدعا منظور کرتے ہوئے سہیل مجید اور طارق علی کو مزید 14 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔