اوکاڑہ:5ملازم کیمیکل کےتالاب میں گرگئے،2 مزدورجاں بحق

اپ ڈیٹ 30 جون 2016 08:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اوکاڑہ :اوکاڑہ کی پیپر فیکٹری میں پانچ ملازم کیمیکل کے تالاب میں گرگئے۔جس کے باعث 2 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 3 بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر واقع پیپر مل میں 5 مزدور کام کرتے ہوئے کیمیکل کے تالاب میں گرگئے۔جن میں سے 2ملازم موقع پر جھلس کر جاں بحق جبکہ دیگر 3 بے ہوش ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر ساوتھ سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز نے تینوں ملازمین کی حالت تشیوشناک ہونے کے باعث انہیں لاہور ریفر کردیا ہےجبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک شیخ رضوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔