کراچی میں بارشیں،نالے میں طغیانی ،سعدی گارڈن زیرآب

شائع 30 جون 2016 08:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں مون سون کی بارشوں کے بعد سعدی ٹاون کے قریبی نالے میں طغیانی کے باعث سعدی گارڈن زیرآب آگیا۔

بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال بہترنہ ہوسکی۔ سعدی ٹاون سےمتصل نالے میں طغیانی کےباعث سعدی گارڈن زیرآب آگیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقاسی آب کیلئے انتظامات کئے ہیں۔

تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بروقت انتظامیہ حرکت میں نا آئی  تو سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔سعدی ٹاون میں 3 سال قبل حفاظتی اقدامات نا ہونے کے باعث سیلاب آیا تھا اورلوگوں کوشدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔