سپریم کورٹ:شرجیل میمن کرپشن کیس میں ڈی جی نیب کراچی طلب
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کرپشن کیس میں ڈی جی نیب کراچی کو طلب کرلیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کہتے ہیں شرجیل میمن کی گرفتاری کیلئے کیا کیا؟ ایسا لگ رہا ہے کچھ کھچڑی نیب نے بھی پکائی ہے، عدالتیں اس لیے نہیں سودے آپ کریں اور مہریں ہم لگائیں۔
سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا وارنٹ جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا اختیار چئیرمین نیب کے پاس ہے، چیف عظمت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ای سی ایل میں نام ڈال دیا لیکن وارنٹ گرفتاری کیوں جاری نہیں کیے گئے۔ نیب معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا، ایسا لگتا ہے نیب نے خود کھچڑی پکائی ہے۔
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا عدالتیں اس لیے نہیں ہیں کہ سودے آپ کریں اور مہریں ہم لگائیں۔
جسٹس دوست محمد نے کہا نیب نے شرجیل میمن کی گرفتاری کیلئے سندھ اسمبلی کے اسپیکر سے اجازت مانگی ہے؟ آئندہ سماعت پر عدالت نے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔