عوامی تحریک نےبھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکردی
نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،عوامی تحریک - فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف، پیپلزپارٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکر دی ، عوامی تحریک کہتی ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ۔
عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائرکردی ۔
پٹیشن میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اپنے گوشواروں اورٹیکس ریٹرنزمیں بچوں کے اثاثے چھپائے، عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق12،88اور99 کے تحت وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں ۔
اثاثہ جات بیرون واندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے جو کہ آرٹیکل 6کے زمرے میں آتا ہے ،عوام تحریک نے پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آربھی منسلک کی ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اشتیاق چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے ، پٹیشن الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔