بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاون، تین ‘دہشت گرد’ ہلاک
رائٹرز-کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈائون میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
کالعدم لشکرِجھنگوی منگل کو چار پولیس والوں جبکہ بدھ کو چار ایف سی اہلاکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ایف سی ترجمان خان واسع نے جمعرات کو بتایا کہ حکومت نے بدھ کی رات ایک اجلاس میں لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق آج لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گرد سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پولیس نے لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے منگل اور بدھ کو سیکیورٹی اہلاکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
رائٹرز














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔