اچکزئی کے بیان سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ،پرویز خٹک

شائع 30 جون 2016 04:32pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور :پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ اچکزئی کے بیان سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کے افغان جریدے کو انٹرویو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو غصہ دلادیا۔انھوں نے پہلے تو محمود اچکزئی کے بیان کی سخت مذمت کی اور پھر بولے اچکزئی نے آج آج تمام پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا،وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انیس سو سینتالیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا محمود اچکزئی خیبرپختونخوا کے بغیر مکمل پاکستان کا تصور بھی کر سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، خیبرپختونخوا کے عوام محمود اچکزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔