وزیرا عظم نواز شریف نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کررکھی ہے ،بلاول
فائل فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم نے ایک ماہ سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے۔ ہمارا تو کوئی وزیرخارجہ بھی نہیں ہے تو خارجہ پالیسی کہاں سے ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں مقیم کشمیری کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ افطار بھی کیا۔ کارکنوں سے مختصر خطاب میں بلاول بھٹو کی تنقید کا ہدف وزیراعظم نواز شریف کی ذات تھی،بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کے دستخط کے بغیر وفاقی بجٹ منظورکیا گیا جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیرکے انتخابات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری انتخابات اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ بلاول نے کہا کہ نوازلیگ کی آزاد کشمیر میں جیت مودی کی حمایت کا پیغام دے گی۔اس موقع پر بلاول کارکنوں میں گھل مل بھی گئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔