کراچی :رمضان میں سو افراد کی کلنگ کا منصوبہ ناکام

شائع 30 جون 2016 04:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ خاک ہوا۔ سی ٹی ڈی نے فرقہ ورانہ دہشتگردی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سوافراد کے قتل کی ہٹ لسٹ برآمد کر لی گئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کامیاب کارروائی کی اور شہرمیں خونریزی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے قبل اس گروہ کی نشاندہی نہیں ہوئی تھی۔نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان منظم منصوبہ بندی کے تحت ہدف کی ریکی اور واردات کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے رمضان المبارک میں سو افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے بھاری اسلحہ اور جعلی شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اہلسنت والجماعت کے رہنمااورنگزیب فاروقی بھی ملزمان کا ٹارگٹ تھے۔