کراچی:پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2016 05:40am
اخترکالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا - فائل فوٹو اخترکالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اخترکالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

ادھر جمشید کواٹرز پولیس نے جمعہ کے روزکارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

 پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کے قبصے سے اسلحہ موٹرسایئکل اور چھینے ہوئےموبائل فون برآمد کرلیے گئے۔

 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر7افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

 ملزم میڈیا پرسن اور پولیس اہلکاروں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

ادھر اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبصے سے ایک موٹرسایئکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔