جمعتہ الوداع کے موقع پرسندھ بھرمیں پولیس ہائی الرٹ
فائل فوٹوکراچی:صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے جمعتہ الوداع کے موقع پرسندھ بھرمیں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا۔
وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کردیں۔
سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی ٹریفک کونمازجمعتہ الوداع اورافطاری کے موقع پرٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
آئی جی سندھ نے افسران کوہدایت کی ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پرسیکیورٹی اقدامات کوغیرمعمولی بنایاجائے۔مرکزی مساجد،امام بارگاہوں اورکھلے مقامات پرہونے والے اجتماعات کی سیکیورٹی کو مؤثربنایا جائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔