رینجرز آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے ،عمران خان

شائع 01 جولائ 2016 12:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ رینجرز زبردست کام کررہی ہے اور رینجرز آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کر اچی کی پولیس ٹھیک ہونے تک یہ معاملات نہیں رکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغواء کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کا نظام بہتر ہوا ہے ۔

ایک مرتبہ پھر انہوں نے ٹی او آرز کا تذکرہ کیا اورکہا کہ یہ اربوں روپے لوٹ کر خود قانون بنانے کا کہتے ہیں ۔پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ انکی کرپشن کیخلاف قوم کھڑی نہیں ہوگی اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اس ملک کو اپنی جاگیر سمجھنے کی اجازت کس نے دی ۔