نوشہرہ :بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،عوام کا احتجاج

شائع 01 جولائ 2016 01:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نوشہرہ :بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ نے نوشہرہ کے عوام کا پارہ ہائی کردیا، مشتعل افراد نے جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نوشہرہ کے علاقے پبی کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کیے اور جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بھی بلاک کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں بھی روزہ داروں کا خیال نہیں رکھا گیا اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اْدھر پسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ پبی گرڈ سٹیشن پر مختلف مقامات پر بجلی کے غیرقانونی استعمال کی وجہ سے پسکو کو خسارے کا سامنا ہے۔