نواز شریف کو آستین کے سانپ پالنے میں مزہ آتا ہے ،مولا بخش چانڈیو
فائل فوٹو
کراچی :مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دشمن کہیں اور نہیں ان کی اپنی صفوں میں ہی موجود ہیں، مشرف کا بیڑا غرق کرنے والے کچھ لوگ نواز شریف کو بھی ڈبونا چاہتے ہیں۔
مشیر اطلاعات سندھ نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کی اور بولے تنقید کرنے والے لاکھ کچھ بھی کہیں لیکن عوام کا مینڈیٹ تو سندھ حکومت کو حاصل ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ایم ایل ن ایک صوبے سے جیت کر پورے ملک میں حکمرانی کررہی ہے، بجلی کی فراہمی کی پالیسی ن لیگ کو سندھ سے ختم کردے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو آستین کے سانپ پالنے میں بڑا مزا آتاہے۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ ن لیگ کا یہ طریقہ مزید چل نہیں سکتا اگر عوام سڑکوں پر آگئی تو تخت رائے ونڈ لرز جائے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔