پی پی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس میں ہورہا ہے
فائل فوٹوکراچی:ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کی تنظیم نواورپانامالیکس پرحکومت مخالف تحریک کے معاملہ پرپیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج بلاول ہاؤس میں ہورہاہے۔
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوکی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میں سندھ، پنجاب ،بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے ارکان شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں فریال تالپور،قمرالزمان کائرہ اورجہانگیربدرخصوصی طورپرشرکت کریں گے جبکہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی ،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم احمد محمودسمیت دیگررہنماء بھی شریک ہوں گے۔
ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم نواورنئےعہدیداروں کے انتخاب کے علاوہ عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔