ننھے عبداللہ کی والد سے ملاقات
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں ننھے عبداللہ کی باپ سے بے رخی کاسلسلہ ٹوٹ گیا،کمسن عبداللہ والد چوہدری اقبال اوردیگرعزیزوں سے گھل مل گیا۔
ایدھی ہوم کی انتظامیہ ننھے عبداللہ کوعدالت لے کرپہنچی ،جہاں فیملی کورٹ میں جج کے روبروعبداللہ کی اپنے والد سے ملاقات کرائی گئی۔
کمرہ عدالت میں گرمی کے باعث عبداللہ مسلسل روتارہا اورباپ کے پاس نہیں گیا،جس کے باعث جج نے ملاقات روک دی۔
وقفے کے بعد ہونے والی ملاقات میں باپ بیٹے میں فاصلے سمٹ گئے،عبداللہ اپنےوالد چوہدری اقبال اورعزیزوں سے گھل مل گیا۔عبداللہ نے باپ کی شفقت کا جواب محبت سے دیا،باپ کےلائے ہوئے کھلونوں سے کھیلنے میں مگن ہوگیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر چوہدری اقبال کی عبداللہ سے ملاقات خوشگواررہی،امید ہے اس طرح کی ملاقاتوں سے عبداللہ اپنے والد کو شناخت کرنے لگے گا،جس کے بعد عدالت نے آیندہ ملاقات کیلئے 16جولائی کی تاریخ مقررکردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔