پلندری ،وین کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق

شائع 02 جولائ 2016 12:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پلندری کے قریب وین کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

آج نیوزکے مطابق وین راولپنڈی سے ہجیرہ جارہی تھی کہ پلندری کے قریب کھائی میں جاگری ،جس سے آٹھ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔