سرکاری اداروں میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر فوری بندکرنےکامطالبہ
فائل فوٹوکراچی:رینجرزنے سرکاری اداروں میں سیاسی جماعتوں کے قائم دفاترکوفوری بندکرنےکامطالبہ کردیا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایسے تمام دفاترکوبند کرنے اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے گھوسٹ ملازمین کوفارغ کرنے کامطالبہ کیا گیاتھا۔
ترجمان سندھ رینجرزکی پریس ریلیزمیں کہا گیاہےکہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری اداروں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے قائم دفاتربندکرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے پیش نظرتمام سرکاری ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان اداروں میں سیاسی تنظیم کے دفاترکو فوری طورپربند کردیا جائے۔بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جبکہ ان اداروں میں سیاسی اورعسکری تنظیموں کے اثرو رسوخ کی بنیاد پربھرتی ہونے والے گھوسٹ ملازمین جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کو فی الفور فارغ کردیاجائےتاکہ دہشت گردی اوربدامنی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جاسکے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔