کراچی میں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2016 05:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں حساس ادارے نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کےکارکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

 پولیس نے بلدیہ قائم خانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلئے،جن کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا۔