کراچی کے دونوں کیسز سیکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج ہیں،وزیر داخلہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے دو ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک حل ہونے کے قریب ہے ۔
وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کیس حل ہونے کے قریب ہے۔چوہدری نثار نے امجد صابری قتل اور اویس شاہ اغوا کیسز کے جلد حل کا عندیہ دے دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے دونوں کیسز سیکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج ہیں۔
چوہدری نثار نے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھنے کا اعتراف بھی کر لیا،کہا کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کو روکنا ہو گا۔تاہم انہوں نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا رینجرز نہیں پولیس کی ذمہ داری قرار دی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2 ہزار سابق فوجی بھرتی کیے جائیں گے۔
کراچی میں امن وامان کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔