شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
فائل فوٹولاہور:شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہورمیں ہوگا۔
محکمہ اوقاف پنجاب کے دفتر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بیٹھک آج ہوگی،اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا الخبیرآزاد سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب اوردیگرعلما ءبھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاندنظرآنے کا قومی امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات کے مرتب کردہ قمری کلینڈرکے مطابق پاکستان کے افق پرنیا چاند پیرکو 4بج کر 1 منٹ پرنمودارہوچکاتھا۔
آج غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں چاند کی عمر 27 گھنٹے 51 منٹ ہوگی،یہ نیا چاند کل غروب آفتاب کے بعد 44 منٹ تک پاکستان کے افق پر رہے گا۔
اس طرح موجودہ ماہ رمضان29 ایام کا ہونے اوریکم شوال 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھرمیں عموماً مطلع صاف اوربعض مقامات پرابرآلود رہنے کاامکان ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔