وزیراعظم پاکستان کی سعودی دھماکوں کی مذمت
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اورعوام سعودی بھائیوں کےساتھ ہیں ۔
آرمی چیف کا بھی سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کہا دہشت گردی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔
حکومت پاکستان اورعوام مقدس زمین پر دہشت گردحملے پرغمزدہ ہیں اور حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
ہمارے جذبات اوراوردعائیں حملے میں جاں بحق اورلواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے مختلف ملکوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پراظہارتشویش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادی خصوصا ًمسلم امہ کو مشکل کی اس گھڑی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر نظرثانی کرناہوگی۔
دوسری طرف آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔