مون سون میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
فائل فوٹو
اسلام آباد:مون سون کے جاری موسم میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی ایک بار پھر واضح پیشگوئی کردی گئی ہے ، عید کے موقع پر ملک بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہونے اور مری گلیات جیسے سیاحتی مقامات پر لینڈ سلائینڈنگ کا واضح امکان ہے۔
مون سون کے بارے میں محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تازہ ترین تفصیلات کے مطابق حالیہ موسمی حالات کے جائزہ لے کر بارشوں پر نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، موسمی حالات اور بحری صورتحال ثابت کرتے ہیں کہ مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونگی ، زیادہ بارشوں کے حوالے سے گزشتہ دنوں جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ مصدقہ ثابت ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر بدھ سے جمعرات تک ملک کے بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی۔ پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، آزادکشمیر میں بارشیں متوقع ہیں، عید کے ایام میں میر گلیات، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارشوں ہونے سے سیلابے ریلے آنے یا تودے گرنے کے امکانات ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔