کراچی:رینجرز کی کارروائیاں،75ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 75ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
رینجرزترجمان کےمطابق، 24 گھنٹوں کےدوران مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں،کارروائیاں گلستان جوہر،نیپا، ڈالمیا،لانڈھی گلشن حدید ،قائد آباد نارتھ ناظم آباد اورلیاقت آباد کے علاقوں میں کی گئیں ۔
چھاپوں میں جبری فطرہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 75ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، گرفتارہونے والے ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اورفطرے وصولی کی بکیں برآمد کرلیں گئیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔