ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشیں جاری

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2016 08:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ  تیسرے  روز بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد،فاٹا،مردان،پشاور،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان ،اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ، بنوں، کوہاٹ،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،نصیرآباد،ژوب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں  گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ روز ملک بھر میں شدید گرمی رہی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی،جبکہ خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش نے موسم کو خوشگوار بنایا۔