حکومت کا1750ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:حکومت نے نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1750ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ،حکومت نے ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا ہدف جاری کردیا۔
جس کے تحت یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال 17-2016 کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر 2016کے دوران حکومت 1450کھرب کے ٹریژری بلز جبکہ 300ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کرے گی۔
یعنی مجموعی طور پر سترہ سو ارب روپے کا قرضہ لے گی، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر حکومت کو اس وقت کی شرح سود کے حساب سے منافع ادا کرنا ہوگا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔