اسلام آباد:پولیس کا سرچ آپریشن،30 مشکوک افراد گرفتار
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30مشکوک افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پرملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں خفیہ اطلاع پرپولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق، سرچ آپریشن تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ پھلگراں اوراس کے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا اورپانچ گھنٹے جاری آپریشن میں 30 مشکوک افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،گولیاں اورایک کمپیوٹربھی برآمد کیا گیا۔
دوران آپریشن 120 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی،،جبکہ گرفتارافراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔