حکمرانی کے خواہشمند عید کے آداب سیکھیں ،سعد رفیق
فائل فوٹولاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مستقبل میں حکمرانی کے خواہشمند رکھنے والے سیاستدان عید الفطر کے تقاضے اور ایداب کب سیکھیں گے۔
عید پر بھی سیاسی رہنماوں میں لفظی جنگ رکی نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اخوت اور روداری کے پیامبر حضرات میاں میر کے دربار کے سائے تلے نفرت، تعصب اور الزامات کے کانٹے تقسیم کرتے رہے، علماء کرام وضاحت کریں۔ نمازعید کے اداب کیا ہیں؟
وفاقی وزیرریلوے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں نماز عید سے متعلق بھی علماء سے استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ڈیڑھ درجن افراد کے ہمراہ لندن کے ایک ہوٹل کے بند کمرے میں نمازعید ادا کی جبکہ لندن میں کئی مقامات پر نماز ادا کی گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔