کراچی میں پولیس کی کارروائی،22غیر ملکی گرفتار

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2016 08:17am
گرفتار افراد میں 11 افغان باشندے بھی شامل ہیں - فائل فوٹو گرفتار افراد میں 11 افغان باشندے بھی شامل ہیں - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی میں 11 افغان باشندوں سمیت 22 غیرملکیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ مختلف علاقوں میں چھاپوں  کے دوران 22 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

 گرفتار افراد میں 11 افغان باشندے بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کےتحت کی گئی۔