وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ترجمان پی آئی اے کہتے ہیں۔ وزیراعظم کی واپسی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ مختص کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کیمپ آفس عارضی طور پر لندن منتقل کیا گیا تھا، اب وزیراعظم صحت یاب ہوچکے ہیں،انہیں سفر کی اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی معمول کی پرواز میں زیادہ نشستیں دستیاب نہیں،اس لیے وزیراعظم کی واپسی کیلیے پی آئی اے کا طیارہ مختص کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا طیارہ براستہ ماسکو پاکستان پہنچے گا۔پرواز میں وزیراعظم کے اہل خانہ سمیت ارکان قومی اسمبلی میں پاکستان آئیں گے۔
واضع رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب واپس وطن آ رہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔