ایبٹ آباد: وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا - فائل فوٹوایبٹ آباد :ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سےزائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی روڈ کے قریب تیز رفتار وین کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں 2بچوں اور 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ،ڈاکٹر کے مطابق ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔