پنجاب :ٹریفک حادثات میں 5افرادجاں بحق،9 زخمی
فائل فوٹومیاں چنوں:پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق میاں چنوں محسن وال روڈ کے قریب ٹرک کی وین کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ایک اور حادثہ احمد پورسیال گرڈ اسٹیشن کےقریب پیش آیا جہاں بس کی چھت پربیٹھےمسافردرخت سےٹکراگئے، 2مسافرموقعے پر ہی جاں بحق اور2زخمی ہوگئے ، مسافربس راجن پورسے گجرات جارہی تھی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔