شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2016 05:45am
حافظ آباد روڈ جنڈیالا شیرخان کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے - فائل فوٹو حافظ آباد روڈ جنڈیالا شیرخان کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے - فائل فوٹو

شیخوپورہ :شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ جنڈیالا شیرخان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ، حافظ آباد روڈ جنڈیالا شیرخان کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے، گشت پر مامور علاقہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی،  فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نےلاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے قریبی اسپتال منتقل کردی ہیں۔