میگا کرپشن کیس:سہیل مجیداورطارق علی کامزید 14روزہ ریمانڈ
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگاکرپشن کیس کی سماعت میں عدالت نے مشتاق رئیسانی کے سہولت کاروں سہیل مجید شاہ اورطارق علی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا۔
احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت میں نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزمان کی اسکیموں کی نشاندہی ہوئی ہے، جو دور دراز علاقوں میں ہیں، ان کے معائنے کیلئے وقت درکار ہیں، کچھ اکاؤنٹس بھی ملے ہیں جن کی تحقیقات کرنی ہے، اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
وکیل صفائی کا کہنا ہے تھا گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی مؤقف تھا، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ ریمانڈ کے نتائج نظر آنے چائیں، ریمانڈ ملنے کے بعد پہلی کوشش ریکوری ہونی چاہئے۔
احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پانچویں مرتبہ نیب حکام کے حوالے کردیا، کیس کی مزید سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔