چمن میں حساس اداروں اورایف سی کی کارروائی، 6’دہشت گرد ‘گرفتار

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2016 09:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چمن:چمن میں حساس اداروں اور ایف سی نے کارروائی کرکے’6دہشت گرد ‘گرفتار کرلئے۔

حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ افغان صوبے سے دہشت گرد چمن کےعلاقے میں گلدار باغیچہ منتقل ہوئے ، فورسز نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی.

 شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد کمپاؤنڈ اور اس کے اطراف سے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

 کمپاؤنڈ سے بارود سے بھری گاڑی ، راکٹ رانچر،دیسی ساختہ بم،دستی بم،بارودی سرنگیں اور کلاشنکوفیں برآمد ہوئی ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود سے بھری گاڑی کو ناکارہ بنادیا۔