کراچی :متحدہ رہنما اظہار احمد رہا
فائل فوٹو
کراچی :گزشتہ روز حراست میں لئے جانے والے ایم کیوایم کے رہنما اظہار احمد خان کو رہا کردیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق اظہار احمد کو محض پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔
زینجرز کی زیر حراست ایم کیوایم رہنما اظہار احمد کو رہا کردیا گیا،ایم کیو ایم رہنما کو گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا حراست میں لیا گیا تھا،ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اظہار احمد سے چونتیس مختلف قانونی پوچھ گچھ کی گئیں ،
ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ حقائق کی مزید جانچ پڑتال کیلئے اظہار احمد کو بوقت ضرورت طلب کیاجائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہار احمد کو تمام سہولیات فراہم کی کی گئی ہیں، جن میں طبی سہولت بھی شامل تھیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔